ڈی سی کوٹ ادو کا تحصیل ہسپتال میں طبی سہولتوں کا جائزہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بیرسٹر بلال سلیم نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کا دورہ کیا ۔۔۔
اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حیدر علی بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔اور وہاں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے ہسپتال میں علاج معالجے کے انتظامات، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے بھی بریفنگ لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور علاج کے عمل میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہسپتال میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو تاکید کی کہ طبی سہولیات کے ساتھ صفائی اور دیگر انتظامی امور پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو علاج معالجے کیلئے بہتر ماحول میسر آسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments