انجمن تاجران المصطفیٰ روڈ الیکشن دوگروپوں کے کاغذات جمع
ملتان ( لیڈی رپورٹر) انجمن تاجران المصطفی روڈ کے انتخابات کے سلسلہ میں دو گروپوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ ۔۔
انتخابات کے لئے پولنگ 6 اکتوبر کو صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ہوگی، جس میں 650 سے زائد تاجر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ الیکشن میں پینل کی بنیاد پر ووٹنگ ہوگی۔انتخابات میں امن دوست گروپ کی جانب سے ملک عمر لطیف ارائیں امیدوار برائے صدر جبکہ تاجر اتحاد گروپ کی جانب سے محمد شہباز بھٹی امیدوار برائے صدر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments