ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی وسیم حسن کا دورہ جناح اور شمس پارک
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن کا جناح پارک اور شاہ شمس پارک کا دورہ۔ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ نوید بھٹہ اور ایڈمنسٹریٹر پارکس ناصر ستار بھی ہمراہ تھے ۔شاہ شمس پارک کی۔۔
جھیل میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سید وسیم حسن نے کہا کہ شاہ شمس پارک اور جناح پارک کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ شاہ شمس پارک میں کشتی رانی کے لئے بہترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ عوامی جان ومال سب سے پہلی ترجیح ہے ۔ اس پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔ حفاظتی اقدامات کو بھرپور مانیٹر کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments