پیر سید محمدراجن بخش بخاری ؒ کے عرس کی تقریبات آج سے شروع

پیر سید محمدراجن بخش بخاری ؒ کے عرس کی تقریبات آج سے شروع

خانیوال،عبدالحکیم(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)سرخیل اولیاء پیر سید محمدراجن بخش بخاری فاضل شاہی ؒ ،پیر سید محمد افضل شاہ بخاریؒ اور پیر سیدخورشید احمدشاہ بخاری ؒکے سالانہ عرس کی ۔۔

دوروزہ تقریبات آج موضع فاضل شاہ تحصیل کبیر والا میں زیر صدارت سجادہ نشین درگاہ فاضل شاہ پیر سید محمد علی شاہ بخاری شروع ہوں گی ۔آج شام مزارات کو عرق گلاب سے غسل دینے کی تقریب ہوگی ۔بعداز نماز عشاء محفل سماع ہوگی۔ اتوار 4اکتوبر کو درگاہ پر سالانہ محفل عرس منعقد ہوگی جس میں ثناء خوان بارگاہ رسالت مآب ؐ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔ اس موقع پر معروف دینی سکالر مہتمم جامعہ فاضل شاہی لاہور مولانا حکیم محمدمنشا ء چشتی فاضل شاہی شان اولیاء کے حوالے سے خصوصی خطاب کریں گے ،آخر میں زیب سجادہ پیرسید محمد علی شاہ بخاری خصوصی دعاکرائیں گے ۔ عرس کی تقریبات میں ملک کے طول وارض سے کثیر تعداد میں مریدین شرکت کریں گے ۔تقریب کے آخر میں حاضرین میں لنگر تقسیم کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...