خستہ حال سڑک ،جگہ جگہ بڑے اور گہرے گڑھے ، مرمت کا مطالبہ
میلسی (نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل میلسی کے چیف آرگنائزر محمد اختر راجستانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے۔۔
کہ موضع چاہ آڑی والا سے موضع رحیم کلی تک خستہ حال سڑک کی فوری تعمیر و مرمت کے احکامات جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک گزشتہ کئی برس سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور جگہ جگہ بڑے اور گہرے گڑھے بن چکے ہیں۔، جس کے باعث شہریوں، طلبہ، مریضوں اور دیگر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ سڑک کی خراب حالت کے باعث موٹر سائیکلوں، ویگنوں، بسوں اور دیگر گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہے۔ جبکہ حادثات کا خطرہ بھی موجود رہتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments