اسوہ حسنہؐ ہمارے لیے مشعل راہ ہے : اقراء عمر
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر اقراء عمر نے کہا ہے کہ اسوہ حسنہؐ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ، طالبات اپنی زندگیوں میں حضور اکرمؐ کی سیرت اور۔۔
کردار کو اپنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کالج میں منعقدہ محفل میلاد کی تقریب میں شرکت کے دوران پرنسپل محمد سلیم کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرمؐ کا اسوہ دنیا کے تمام امور کا احاطہ کرتا ہے اور زندگی کے تمام شعبوں سے متعلق رہنمائی فراہم کرتا ہے ، اس لیے ہمیں اپنی عملی زندگی میں سیرت النبیؐ کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔ بعدازاں انہوں نے طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع پر پروفیسر نعمان، پروفیسر عمیر، مختیار شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments