کچہری سے شہری کی موٹر سائیکل چوری

 کچہری سے شہری کی  موٹر سائیکل چوری

وہاڑی(خبرنگار ، نمائندہ خصوصی ) احاطہ کچہری وہاڑی سے شہری غلام شبیر کی ہنڈا موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ 51 ڈبلیو بی کے رہائشی غلام شبیر نے نذیر احمد اور عمر فاروق کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے۔۔

 بتایا کہ وہ ایک مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں پیشی کے لیے کچہری آیا اور سرخ رنگ کی ہنڈا موٹر سائیکل نمبر وی آر کے 3773، ماڈل 2026، کچہری میں کھڑی کی، تاہم پیشی کے بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی۔ اردگرد تلاش کے باوجود موٹر سائیکل کا سراغ نہ مل سکا۔ غلام شبیر نے وہاڑی بار کے عہدیداران اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر کچہری کی سکیورٹی بہتر بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...