اساتذہ نسلوں کی کردار سازی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، شاہد اقبال

 اساتذہ نسلوں کی کردار سازی میں  بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، شاہد اقبال

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری و ماہر قانون دان چوہدری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

استاد نئی نسل کو علم، شعور، اخلاق اور ذمہ داری کا احساس دے کر ملک و قوم کے مستقبل کی بنیاد مضبوط کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ استاد محض ملازم نہیں بلکہ نسلوں کی کردار سازی کرنے والا رہنما ہوتا ہے ۔ مخلص استاد طلبہ میں علم کا شوق، مثبت سوچ، برداشت، نظم و ضبط اور معاشرتی ذمہ داری کا شعور پیدا کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...