وفاقی محتسب ، شہریوں کو 25 لاکھ روپے کا فوری ریلیف
بہاولپور (خبرنگار ) وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور میں ڈپٹی ڈائریکٹر حسن غلام محمد کی زیرصدارت مختلف شکایات سے متعلق 48 مقدمات کی سماعت ہوئی۔
سماعت میں میپکو بہاولنگر کے ایکسین اور متعلقہ افسران پیش ہوئے ۔متعدد شکایات کا موقع پر ازالہ کرتے ہوئے سائلین کو مجموعی طور پر تقریباً 25 لاکھ روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔ مختلف صارفین کے خراب میٹر موقع پر تبدیل کروائے گئے جبکہ دو ٹرانسفارمرز کی استعداد میں اضافہ بھی کیا گیا۔ دیگر شکایات کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments