خانیوال : پاکستان ایران باکسنگ مقابلے کل، سات باکسرز آمنے سامنے
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )پاکستان اور ایران کے باکسرز کے درمیان پروفیشنل باکسنگ مقابلے کل سپورٹس کمپلیکس خانیوال میں ہوں گے ۔
پروفیشنل فائٹس کرائی جائیں گی، جن کا آغاز شام 5 بجے ہوگا اور مقابلے رات 8 بجے تک جاری رہیں گے ۔ پاکستان کے 5 اور ایران کے 2 باکسرز مختلف فائٹس میں حصہ لیں گے ۔ ایران کے بہبود جباری اور پاکستان کے صداقت خان کے درمیان سپر لائٹ ویٹ فائٹ ہوگی، جبکہ پاکستان کے عدنان جہانگیر اور ایران کے علی پور محمد ہیوی ویٹ مقابلے میں مدمقابل ہوں گے ۔ دیگر فائٹس میں محمد عمار، حماد حسین، محمد سدیس، رسول خان، محمد بلال اور عامر کاکا بھی حصہ لیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments