پولیس بزرگ، غریب اور مظلوم شہریوں کیلئے ڈھال بنے گی :عرفان سموں

پولیس بزرگ، غریب اور مظلوم شہریوں  کیلئے ڈھال بنے گی :عرفان سموں

رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ پولیس بزرگ، غریب اور مظلوم شہریوں کے لیے ڈھال کا کردار ادا کرے گی، جبکہ ڈاکوؤں، چوروں اور شرپسند عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے ڈی پی او آفس شکایات سیل میں شہریوں کی درخواستیں سنیں اور مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔ڈی پی او نے ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل میرٹ اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو اور پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...