وہاڑی سپر لیگ سیزن 7 کے سنسنی خیز کرکٹ مقابلے جاری

  وہاڑی سپر لیگ سیزن 7 کے  سنسنی خیز کرکٹ مقابلے جاری

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )سپر لیگ سیزن 7 کے دلچسپ اور سنسنی خیز کرکٹ مقابلوں کا سلسلہ بھرپور جوش و خروش سے جاری ہے ۔

 لیاقت پورہ کچی منڈی گراؤنڈ میں جاری ٹورنامنٹ میں کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے شائقین کو محظوظ کر رہے ہیں، جبکہ تماشائی اپنی پسندیدہ ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک میچ میں چوہدری نیاز ڈھڈی، ملک ظفر لنگڑیال، چوہدری ممتاز ڈھڈی اور چوہدری عمران گجر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آرگنائزرز حافظ عبدالصمد، عدیل مغل اور عدنان عادی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ چوہدری نیاز ڈھڈی نے کہا کہ وہاڑی سپر لیگ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور کھیلوں کے فروغ کی قابل قدر کاوش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...