بہاولپور فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

بہاولپور فائرنگ سے  نوجوان شدید زخمی

بہاولپور(خبرنگار )چوک فوارہ احمد پوری گیٹ کے سامنے مسلح افراد نے حسنات نامی نوجوان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر ایس پی سٹی محمد ایاز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے بہاول وکٹوریا ہسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمی حسنات کے مطابق احسن بھٹہ، عبداللہ، صائم بھٹہ، سکندر، سعد اور احسن شفیق کئی روز سے اس پر حملے کی کوشش کر رہے تھے ۔ اس نے بتایا کہ ملزمان گزشتہ روز بھی اس کے گھر حملے کی غرض سے گئے تھے ، جس پر تھانہ کینٹ میں تحریری درخواست دی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...