معلم کے تشدد سے 5 سالہ طالب علم زخمی
رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چک 72 این پی کے رہائشی محمد ذیشان کمبوہ نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا پانچ سالہ بیٹا طلحہ مسجد اقصیٰ میں ناظرہ قرآن پاک پڑھتا ہے ۔
گزشتہ روز گھر واپسی پر بچے کے بائیں کان سے خون بہہ رہا تھا جبکہ گال اور جسم پر تشدد کے نشانات تھے ۔ بچے نے بتایا کہ معلم عمران نے اسے تھپڑوں اور سوٹیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کان کا پردہ پھٹنے سے قوت سماعت متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ واقعے پر ڈی پی او عرفان علی سموں نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے معلم عمران کو گرفتار کرلیا اور مزید کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments