پولیس کے ساتھ مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )گزشتہ شب سی سی ڈی سب انسپکٹر شہباز مہاندرہ موضع کوٹلہ ماہی کے علاقے میں ناکہ بندی پر موجود تھے کہ موٹرسائیکل سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔
ملزمان نے سی سی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تعاقب کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں موضع کوٹلہ خان لاڑ کا رہائشی محمد شہباز زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔ اس کے قبضے سے 30 بور پستول اور دو روند برآمد ہوئے ، جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ زخمی ملزم کو پولیس نگرانی میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments