وفاقی محتسب :67 مقدمات کی سماعت، لاکھوں روپے کا ریلیف دیدیا

 وفاقی محتسب :67 مقدمات کی  سماعت، لاکھوں روپے کا ریلیف دیدیا

ملتان (لیڈی رپورٹر)وفاقی محتسب آفس ملتان کے ایڈوائزر خالد نذیر نے میپکو خانیوال، میاں چنوں، ای او بی آئی، پاکستان ریلوے اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سمیت وفاقی اداروں سے متعلق 67 مقدمات کی سماعت کی۔

وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ کی ہدایات پر متعلقہ اداروں کے افسران کو سائلین کے مسائل کے بروقت حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ سماعت کے دوران میپکو کے متعدد سائلین پر ناجائز بلوں کی مد میں عائد جرمانے موقع پر ختم کرائے گئے جبکہ مجموعی طور پر تقریباً 7 لاکھ روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔ پیشی پر حاضر نہ ہونے والے سائلین کی شکایات بھی ٹیلیفونک سماعت کے ذریعے نمٹائی گئیں۔ خالد نذیر نے کہا کہ عوام وفاقی محکموں کے خلاف بلاخوف شکایات درج کرائیں، ہر شکایت میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر نمٹائی جارہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...