ہائی کورٹ : گاڑی ضبطی کیس کی سماعت ملتوی

ہائی کورٹ : گاڑی ضبطی  کیس کی سماعت ملتوی

ملتان ( کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے بھکر کے محمد فیصل کی رٹ درخواست پر سماعت کی اور مزید بحث کیلئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت کسٹمز کے وکیل ایم اشفاق حسین نے عدالت کو بتایا کہ کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی قبضے میں لی، جس میں مبینہ طور پر سمگل شدہ اشیاء موجود تھیں۔ حکام نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور گاڑی قبضے میں لے لی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...