خاتو ن کو مبینہ ہراساں کرنے والا شخص پولیس کے حوالے
ملتان ( کرائم رپورٹر )گلگشت پولیس نے بوسن روڈ پر نجی مارٹ میں خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے شخص کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق مارٹ سے نسیم عباس نے اطلاع دی کہ وہاں کام کرنے والی خاتون کو ایک گاہک مبینہ طور پر ہراساں کررہا ہے ، جس پر مارٹ کے عملے نے اسے پکڑ لیا۔ اطلاع ملنے پر گلگشت پولیس موقع پر پہنچی اور عملے کے ہاتھوں پکڑے گئے شخص کو اپنی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے جبکہ مبینہ ہراسانی کے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments