پروونشل سلیکشن بورڈ ٹو اور پروموشن کمیٹی کا اجلاس 8 اکتوبر کو طلب

 پروونشل سلیکشن بورڈ ٹو اور پروموشن  کمیٹی کا اجلاس 8 اکتوبر کو طلب

ملتان(خصوصی رپورٹر)سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پروونشل سلیکشن بورڈ-II اور پروفارما پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس 8 اکتوبر 2026ء کو طلب کرلیا ہے ۔

 جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس دوپہر 2 بجے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کریں گے ۔ اجلاس میں مختلف محکموں سے متعلق ترقی کے امور زیرغور آنے کا امکان ہے ۔ اس سلسلے میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن، سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔ متعلقہ سیکرٹریز کو مقررہ تاریخ، وقت اور مقام پر اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...