رابعہ بصری ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کبیروالا تعینات

 رابعہ بصری ڈپٹی ڈسٹرکٹ  ایجوکیشن آفیسر کبیروالا تعینات

ملتان(خصوصی رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سورج میانی، ضلع ملتان کی پرنسپل مس رابعہ بصری (گریڈ 18) کا فوری طور پر تبادلہ کرتے ہوئے۔۔۔

 انہیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل کبیروالا، ضلع خانیوال تعینات کردیا ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے جاری احکامات کے مطابق یہ تعیناتی عارضی طور پر خالی نشست پر کی گئی ہے ۔ مس رابعہ بصری کی بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کبیروالا تعیناتی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک باقاعدہ مقابلے کے عمل کے ذریعے امیدوار تعینات نہیں کردیا جاتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...