پولیس چوکی قائم ، سکیورٹی گشت بڑھا یا جائے : قومی تاجر اتحاد
ملتان( لیڈی رپورٹر )قومی تاجر اتحاد ملتان سٹی کے صدر و انجمن تاجران مل پھاٹک، شیر شاہ روڈ، فاروق اعظم روڈ مظفرآباد کے صدر ملک اقبال جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا علاقہ جرائم کا گڑھ بن گیا ہے ۔
ان کے مطابق دو ماہ قبل تھانہ مظفرآباد کو انڈسٹریل اسٹیٹ منتقل کیے جانے کے بعد چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں روزانہ کروڑوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے اور تاجر لاکھوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں، مگر انہیں سکیورٹی کی مناسب سہولت میسر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیر شاہ روڈ، مظفرآباد اور دیگر مقامات پر فائرنگ کے واقعات سے شہریوں میں خوف بڑھا ہے ۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور سی پی او ملتان سے علاقے میں پولیس چوکی قائم کرنے ، سکیورٹی گشت بڑھانے اور جرائم کی روک تھام کا مطالبہ کیا، بصورت دیگر احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments