انجمن آرائیاں کی نئی باڈی تشکیل، عہدیداروں کا چناؤ مکمل
انجمن آرائیاں کی نئی باڈی تشکیل، عہدیداروں کا چناؤ مکمل فاروق سلیم صدر، محمد اکمل طارق نائب صدر اور محمد ارشاد جنرل سیکرٹری منتخب
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )انجمن آرائیاں خانیوال کی باڈی کی تشکیل کے لیے محمد اکمل طارق کی رہائش گاہ پر تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف عہدوں کے لیے چناؤ عمل میں لایا گیا۔ اتفاق رائے سے پروفیسر عیش محمد کو چیف ایگزیکٹو، چوہدری منیر احمد کو سرپرست اعلیٰ، فاروق سلیم کو صدر، محمد اکمل طارق کو نائب صدر، محمد ارشاد کو جنرل سیکرٹری، اعجاز الحق کو فنانس سیکرٹری، شاہد وسیم کو سیکرٹری نشر و اشاعت اور عدنان اکرم کو جوائنٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ ایگزیکٹو ممبران میں چوہدری خالد، چوہدری بشیر احمد، چوہدری طارق، میاں محمد اجمل اور طارق محمود شامل ہیں۔ شرکاء نے کہا کہ انجمن آرائیاں برادری کو متحد کرنے کے ساتھ مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کردار ادا کرے گی۔ تقریب کے اختتام پر عشائیہ دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments