پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے :ذیشان اختر

پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے :ذیشان اختر

پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے :ذیشان اختر موجودہ صورتحال میں آل پارٹیز کانفرنس فی الفور بلائی جانی چاہیے

وہاڑی(خبرنگار ، نمائندہ خصوصی ) جماعت اسلامی پنجاب کے امیر سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں آل پارٹیز کانفرنس فی الفور بلائی جانی چاہیے ، پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے تاہم پرتشدد احتجاج کسی صورت قابل قبول نہیں۔ جماعت اسلامی کے دھرنے ہمیشہ پرامن رہے ہیں اور حکومت بھی اس کا اعتراف کرتی ہے ۔نجی دورہ وہاڑی کے دوران پریس کلب وہاڑی کے سابق صدر مختار احمد بھٹی کی طرف سے چائے کی دعوت کے موقع پر وفد کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے سید ذیشان اختر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ مؤقف درست ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق علاج، ملاقات اور اپنی وکلاء ٹیم سے مشاورت کی مکمل سہولت ملنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ قیادت کے بغیر پی ٹی آئی منتشر ہے اور اس کی جدوجہد کا بنیادی مقصد اپنے قائد کی رہائی ہے ، جبکہ جماعت اسلامی ملکی مسائل، بالخصوص پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے گزشتہ 35 روز سے چاروں صوبوں میں ہزاروں افراد کے ہمراہ احتجاج کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...