مونومنٹ منصوبہ، کمشنر کا تعمیراتی کام میں معیار یقینی بنانے کا حکم
مونومنٹ منصوبہ، کمشنر کا تعمیراتی کام میں معیار یقینی بنانے کا حکم رفیع قمر روڈ پر مونومنٹ شہریوں اور سیاحوں کیلئے دلکش منظر بنے گا:عرفان کاٹھیا
بہاولپور (خبرنگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن خوبصورت پنجاب کے تحت بہاولپور میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے رفیع قمر روڈ نزد کانجو چوک پر زیرِ تعمیر مونومنٹ کا معائنہ کیا اور تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔کمشنر نے ٹف ٹائلز کی تنصیب سمیت دیگر کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اعلیٰ معیار، پائیداری اور خوبصورتی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مونومنٹ کی تکمیل سے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ شہریوں اور سیاحوں کے لیے دیدہ زیب ماحول کی فراہمی کے لیے جدید لائٹس بھی نصب کی جائیں گی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو تعمیراتی کام مقررہ معیار اور مدت کے مطابق مکمل کرنے ، اطراف میں صفائی اور تزئین و آرائش یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments