نرسنگ کی طالبات کو عملی تربیت کیلئے ہسپتال بھجوایا گیا:پرنسپل

 نرسنگ کی طالبات کو عملی تربیت کیلئے ہسپتال بھجوایا گیا:پرنسپل

نرسنگ کی طالبات کو عملی تربیت کیلئے ہسپتال بھجوایا گیا:پرنسپلڈسٹرکٹ ہسپتال میں بعض مخصوص شعبوں میں عملی تربیت کے مواقع محدود ہیں

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر )پرنسپل کالج آف نرسنگ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورتھ ایئر نرسنگ کی طالبات کو عملی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری کے لیے ملتان کے متعلقہ ہسپتال بھیجا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بعض مخصوص شعبہ جات میں عملی تربیت کے مواقع محدود ہیں، جس کے باعث طالبات کو مزید جامع کلینیکل اسکلز سیکھنے اور عملی تجربہ حاصل کرنے کے لیے ملتان بھیجا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد طالبات کی عملی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور انہیں مستقبل کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لیے مزید قابل بنانا ہے ۔ طالبات کو حکومت کی ہدایات اور متعلقہ حکام کی اجازت کے مطابق عملی تربیت کے لیے بھیجا گیا ہے ۔ ادارہ طالبات کی بہتر تعلیم، تربیت اور روشن مستقبل کے لیے حکومتی ہدایات اور قواعد و ضوابط کے مطابق اقدامات جاری رکھے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...