لودھراں ملتان روڈ کی تعمیر جاری، غفلت برداشت نہیں:کمشنر

 لودھراں ملتان روڈ کی تعمیر جاری، غفلت برداشت نہیں:کمشنر

لودھراں ملتان روڈ کی تعمیر جاری، غفلت برداشت نہیں:کمشنر سڑک کی بحالی سے سفری مشکلات میں کمی آئے گی ،شہری سڑکوں کو صاف رکھیں

 لودھراں(سٹی رپورٹر ) لودھراں ملتان روڈ کی تعمیر و بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ گزشتہ روز ڈومینیکن کانونٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے طالب علم احسن عامر نے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور سڑک کی تیزی سے جاری تعمیر و بحالی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ احسن عامر نے کہا کہ لودھراں ملتان روڈ طویل عرصے سے خراب ہونے کے باعث لودھراں سمیت ملحقہ اضلاع کے شہریوں کو ملتان آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، تاہم سڑک کی بحالی سے سفری مشکلات میں کمی کے ساتھ شہریوں کو محفوظ اور آسان سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شہریوں کے لیے آسان، محفوظ اور بہتر سفری راستوں کی فراہمی شامل ہے ۔ لودھراں ملتان روڈ پر جاری ترقیاتی کام کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اور منصوبے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا ناقص کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری بھی سڑکوں کو صاف ستھرا رکھنے ، ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ بہتر سفری ماحول برقرار رکھا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...