اے سی سی اے کارپوریٹ کانفرنسز کا انعقاد

 اے سی سی اے کارپوریٹ کانفرنسز کا انعقاد

اے سی سی اے کارپوریٹ کانفرنسز کا انعقاد کاروباری مکالمے ، معیشت، مصنوعی ذہانت اور پائیداری پر ماہرین نے گفتگو کی

ملتان(لیڈی رپورٹر)ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے ) پاکستان نے کارپوریٹ کانفرنس 2026 کے ملتان اور فیصل آباد ایڈیشنز منعقد کیے ، جن میں سینئر پالیسی سازوں، کاروباری رہنماؤں، ماہرین تعلیم اور شعبہ مالیات سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔ کانفرنسوں کا موضوع ‘‘بدلتی ہوئی دنیا میں قدر کی نئی تعریف’’ تھا۔ مقررین نے پاکستان کی مسابقتی صلاحیت، علاقائی اقتصادی ترقی، پائیداری رپورٹنگ، سرمایہ، موسمیاتی خطرات اور مصنوعی ذہانت کے مواقع پر اظہار خیال کیا۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے کہا کہ فیصل آباد صنعتی اور برآمدی قوت کا اہم مرکز ہے ، جبکہ عالمی مسابقت کے لیے ہنرمندی، پائیداری اور جدت میں سرمایہ کاری ضروری ہے ۔ ملتان کے سیشن میں علاقائی کاروباری اداروں کے لیے سرمایہ اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے طریقوں پر گفتگو ہوئی۔ اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا اگلا باب مختلف علاقائی مراکز میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے علاقائی کاروباری رہنماؤں کو قومی مکالمے کا حصہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ کانفرنسوں میں مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے افرادی قوت کی تیاری پر بھی گفتگو ہوئی۔ سلسلہ آئندہ پشاور میں جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...