خانیوال:سڑکوں کی کارپٹنگ شروع، ڈپٹی کمشنر کا معائنہ

خانیوال:سڑکوں کی کارپٹنگ شروع، ڈپٹی کمشنر کا معائنہ

خانیوال:سڑکوں کی کارپٹنگ شروع، ڈپٹی کمشنر کا معائنہسڑکوں کی مرحلہ وار بحالی، معیار اور رفتار یقینی بنانے کیلئے افسروں کو ہدایات

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہری علاقوں میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عملی اقدامات جاری ہیں۔ گجر چوک تا خرم پورہ اور نظام آباد ڈسپوزل تک سڑک پر کارپٹنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے جاری کارپٹنگ کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز رانا محمد شعیب اور میونسپل کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہر کے دیگر علاقوں میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں اور آر سی اے چوک تا پیر سراج چوک، سٹی پارک تا شبیر اسٹیڈیم سمیت مختلف سڑکوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بسم اللہ چوک تا طارق آباد ڈسپوزل، ناصر پارک تا سبزی منڈی گیٹ اور سپیشل پرسنز سکول تا گجر چوک سڑکوں کی حالت کا بھی جائزہ لیا اور خستہ حال سڑکوں کی مرحلہ وار بہتری کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔ حنا ارشد نے کہا کہ شہر کی تمام خستہ حال سڑکوں پر جلد کارپٹنگ شروع کرائی جائے اور تعمیراتی کام کا معیار ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ اہلیان خانیوال کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...