میپکو میٹر ریڈر اور لائن مین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظورٍق
میپکو میٹر ریڈر اور لائن مین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظورسپیشل جج سنٹرل کا دونوں ملزموں کو دو دو لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم
ملتان ( کورٹ رپورٹر)سپیشل جج سنٹرل ملتان وسیم الرحمان خان خاکوانی نے میپکو کے میٹر ریڈر اظہر حسین اور لائن مین الٰہی بخش کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے دونوں کو دو، دو لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ایف آئی اے نے چک نمبر 54 ایم، ضلع ملتان کے محمد قاسم کی شکایت پر ملزمان کے خلاف دفعات 420، 469، 471، 109 تعزیرات پاکستان اور 2/47-5 پی سی اے کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان کے وکیل راؤ محمد اقبال نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر میں ظاہر کیا گیا وقوعہ نومبر 2007 کا ہے ، جبکہ شکایت کنندہ نے 27 فروری 2019 کو درخواست دی اور ایف آئی اے نے 19 نومبر 2024 کو مقدمہ درج کیا۔ وکیل کے مطابق مقدمہ درج کرنے میں غیر معمولی تاخیر کا کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا، نہ دستاویزی ثبوت اور گواہ موجود ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ الزامات بے بنیاد ہیں اور شکایت کنندہ خود میپکو کا 16 لاکھ روپے نادہندہ ہے ۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ضمانتیں منظور کرلیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments