دو بچوں سے مبینہ زیادتی، ویڈیو وائرل، ایک ملزم گرفتار

 دو بچوں سے مبینہ زیادتی، ویڈیو وائرل، ایک ملزم گرفتار

دو بچوں سے مبینہ زیادتی، ویڈیو وائرل، ایک ملزم گرفتار ملزموں نے گھر پر دھاوا بول دیا ، خواتین پر تشدد، تحفظ فراہم کیا جائے : متاثرین

کے نواحی گاؤں 195 ای بی میں دو کم عمر بچوں سے پانچ افراد کی جانب سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ پولیس نے ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ متاثرہ خاندان کے مطابق پولیس کارروائی کے بعد باقی مبینہ ملزمان نے گھر پر دھاوا بول کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خطرناک نتائج سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ورثاء کے مطابق بچوں کو میڈیکل کے لیے آر ایچ سی گگو منڈی لے جایا گیا، جہاں سے انہیں ٹی ایچ کیو بورے والا ریفر کیا گیا، تاہم وہاں سے دوبارہ گگو منڈی بھیج دیا گیا۔ متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب، آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے واقعے کا نوٹس لینے ، ملزمان کی گرفتاری اور خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...