چوری کی 6 وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال مویشیوں سے محروم

  چوری کی 6 وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال مویشیوں سے محروم

چوری کی 6 وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال مویشیوں سے محرومسرکاری سکول، دفاتر، مسجد اور گھروں کو چوروں نے نشانہ بنا لیا، مقدمات درج

 گگومنڈی(نامہ نگار) گگومنڈی اور گردونواح میں چوری کی چھ وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان، مال مویشی اور موٹرسائیکل سے محروم ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم چوروں نے گورنمنٹ پرائمری سکول 247۔ای بی کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرلیا، جبکہ عبدالرحمان کے آرا سے الیکٹرک موٹر اور تاریں، ارشد بھٹی کے احاطے سے بجلی کی تاریں، حامد علی 281۔ای بی کی دو بکریاں مالیتی دو لاکھ روپے ، عبد الستار 187۔ای بی کے دفتر سے نقدی، پنکھا اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔ اسی طرح حصاریہ کالونی کی مسجد کے باہر سے شاہد کی موٹرسائیکل بھی نامعلوم چور لے گئے ۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...