میپکو افسران کیلئے پیپرا رولز اور ای پیڈ ورژن ٹو پر تربیتی پروگرام

 میپکو افسران کیلئے پیپرا رولز  اور ای پیڈ ورژن ٹو پر تربیتی پروگرام

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجنل ٹریننگ سنٹر ملتان میں افسران کے لیے پیپرا رولز اور ای پیڈ ورژن ٹو کے موضوع پر تین روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔

 پروگرام کا مقصد افسران کی استعداد کار میں اضافہ، جدید ای پروکیورمنٹ نظام سے آگاہی اور خریداری کے عمل میں قوانین و قواعد پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا تھا۔ ڈائریکٹر ٹریننگ پیپرا قاضی فرخ بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر فائزہ نیر اور رضوان نے میپکو افسران کو پیپرا رولز، ای پیڈ کے مختلف پہلوؤں، طریقہ کار اور عملی استعمال کے حوالے سے تربیت فراہم کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...