زیر تعمیر کمرے کی چھت گرنے سے 2مزدور شدید زخمی
زخمیوں میں اویس ،مٹھو خان شامل، طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال داخل
ملتان(کرائم رپورٹر)گلزار پور میں زیر تعمیر گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے دومزدور زخمی ہوگئے ۔ریسکیو کے مطابق زیرِ تعمیر گھر کے کمرے کی گارڈر ٹی آر سے بنی چھت اچانک گر گئی۔چھت گرنے کے نتیجے میں دو مزدور زخمی ہو گئے ، جنہیں مقامی افراد نے ملبے سے نکال لیا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں میں 26 سالہ محمد اویس ولد محمد اقبال اور 46 سالہ مٹھو خان ولد سوار خان شامل ہیں۔ دونوں زخمیوں کو سر پر چوٹیں آنے کے باعث ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کر لیں۔ ریسکیو 1122 ملتان کا آپریشن مکمل، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments