نصرت بھٹو نے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں، نفیس انصاری

نصرت بھٹو نے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں، نفیس انصاری

شہبازحکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی، حبیب اللہ

ملتان ( لیڈی رپورٹر )پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ممتاز قانون دان جسٹس ریٹائرڈ حبیب اللہ شاکر، بابو نفیس احمد انصاری، میاں منظور قادری، رانا نیک محمد زاہد، ہاشم خان بابر، حاجی اکرم انصاری،محمد اقبال ہانس،صابرپیا انصاری اور ایم افضل جاوید نے کہا ہے کہ موجودہ شہباز حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور انکے روز مرہ مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے تیزی سے بڑھتی مہنگائی ٹیکسز پر ٹیکسز،گیس،بجلی اور پٹرول کی قیمتو ں میں آئے روز اضافے اور عوام کی مشکلات مزید بڑھ کر رہ گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے سابق سیکرٹری اطلاعات ایم افضل جاوید کی رہائش گاہ کڑی داؤد خان میں پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت بابو نفیس انصاری نے کی جبکہ حبیب اللہ شاکر،رانا نیک محمد زاہد،میاں منظور قادر قادری،ہاشم خان بابر مہمانان خصوصی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابو نفیس انصاری، حبیب اللہ شاکر۔نے بیگم نصرت بھٹو کو زبردست خراج عقید ت پیش کیا اور کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے سالہا سال قید و بند کی صعوبتیں اور نظر بندیاں جھیلیں سر پر لاٹھیاں کھائیں انکی جنرل ایوب اور ضیاء آمریت کے خلاف جمہوری اور تاریخی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔میزبان تقریب ایم افضل جاوید نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غربت کے نام پر کئے جانیوالے سروے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ غریب اور نادار خواتین کو دو دو سا ل دفاتر کے چکر لگوانے کے بعد بھی اس پروگرام میں شامل ہونے کے قابل نہیں سمجھا جاتا انہوں نے پروگرام کی انچارج روبینہ خالد سے مطالبہ کیا کہ کم آمدنی والے غریب اور مستحق خاندانوں کو اس پروگرام میں کئے جانے کے خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...