عیدالاضحیٰ پر صفائی ،ستھرا پنجاب ورکرز کو بونس مل گیا
سابق ایم پی اے ملک احمد یار ، ڈپٹی کمشنر نے ورکرز میں بونس کے چیک تقسیم کئے
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات اور عید کے دنوں میں بھرپور خدمات انجام دینے والے ستھرا پنجاب کے ورکرز میں فی کس 10 ہزار روپے کے بونس چیک تقسیم کر دیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کوٹ ادو میں صفائی عملے کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کے اعتراف میں بونس چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر سید جواد حیدر شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک محمد اسد علی بدھ اور سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد یار ہنجرا نے خصوصی شرکت کی اور ورکرز میں بونس چیک تقسیم کیے ۔ اس موقع پر عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی ستھرائی کا نظام برقرار رکھنے ، قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے خدمات انجام دینے والے ورکرز کی محنت کو سراہا گیا۔ مقررین نے کہا کہ بونس کی تقسیم کا مقصد محنت کش عملے کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments