ایل پی جی کے نرخ آسمان پر،لکڑیاں بھی مہنگی
گیس لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کے چولہے ٹھنڈے ،شہر میں ایک من لکڑی کی قیمت 1300روپے سے بڑھ کر 1450روپے ہوگئی، شہریوں کے گھر کا بجٹ شدید متاثر کھانا پکانے کیلئے ایندھن مہنگا ہونے سے شہری پریشانی کا شکار، عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق حکومتی دعوے جھوٹ کا پلندہ ، فوری گیس فراہمی کا عوامی مطالبہ
ملتان (زینب گردیزی سے )گیس کی لوڈشیڈنگ اور مہنگی ایل پی جی کے بعد لکڑیاں بھی مہنگی، شہری پریشان،ملتان میں سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو متبادل ایندھن کے طور پر لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور کر دیا ہے ، تاہم لکڑی کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔شہریوں کے مطابق لکڑی کی قیمت 35 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ شہر میں ایک من لکڑی 1300 سے 1450 روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔ گیس کی عدم دستیابی اور مہنگی ایل پی جی کے باعث لکڑی کا استعمال بھی اب گھریلو بجٹ پر بھاری پڑنے لگا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ اخراجات میں مسلسل اضافے نے پہلے ہی مشکلات بڑھا رکھی ہیں، ایسے میں کھانا پکانے کے لیے متبادل ایندھن کا مہنگا ہونا بھی پریشانی کا باعث بن رہا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لکڑی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور گیس کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments