سودی لین دین ، 40 ہزار روپے اضافی وصول،تحقیقات کا مطالبہ
مسافر پل (نامہ نگار) وجھیانوالہ کے نواحی گاؤں 75 نکیانہ والا، کسی بلوچاں کے رہائشی بشیر عرف ڈوڈی بلوچ پر مقامی شہری محمد اسلم ددھوڑا نے ۔۔
مبینہ طور پر سودی لین دین کے ذریعے 40 ہزار روپے اضافی وصول کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ شہری کے مطابق اس نے ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض اڑھائی ماہ بعد ایک لاکھ 90 ہزار روپے ادا کیے ۔ محمد اسلم ددھوڑا نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور الزام ثابت ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی کرکے اسے انصاف فراہم کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments