جہانیا ں سے لاپتہ بچہ ملتان سے بازیاب،ورثا کے حوالے

جہانیا ں سے لاپتہ بچہ ملتان  سے بازیاب،ورثا کے حوالے

جہانیاں (نمائندہ دنیا)سرکل پولیس جہانیاں نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز سے لاپتہ دس سالہ بچے کو ملتان سے بحفاظت برآمد کرکے۔۔

 ورثا کے حوالے کر دیا۔ بچے کی بحفاظت واپسی پر اہل خانہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ڈی پی او خانیوال نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 126 دس آر کا رہائشی محمد ابراہیم ولد محمد عامر دو روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا۔ اس کے ورثا نے مبینہ اغوا کے حوالے سے تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں درخواست دی۔ ڈی پی او خانیوال محمد عابد کی ہدایت پر ایس ایچ او ٹھٹھہ صادق آباد انسپکٹر عقیل راٹھور اور سکیورٹی انچارج ملک اصغر نائچ نے کوششیں کرتے ہوئے بچے کو گزشتہ روز ملتان سے بحفاظت تلاش کر لیا۔ بعد ازاں اسے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...