نمبر پلیٹ میں ردوبدل پرتین موٹر سائیکل سوار پکڑے گئے

 نمبر پلیٹ میں ردوبدل پرتین  موٹر سائیکل سوار پکڑے گئے

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) سیف سٹی کوٹ ادو کی نشاندہی پر ٹریفک پولیس نے نمبر پلیٹ کے ہندسے اور حروف مٹانے والے۔۔۔

 تین موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں، جبکہ ایک مشکوک موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔ ٹریفک پولیس نے موضع کہیری سنانواں کے محمد ذیشان کو روکا، جس نے موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ سے ہندسہ 4 مٹایا ہوا تھا۔ ثقلین کھیڑا کو نمبر پلیٹ سے ہندسے اور انگریزی حروف مٹانے اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر روکا گیا۔ موضع ہنجرائی غیر مستقل کے طاہر اقبال کو نمبر پلیٹ کا ہندسہ مٹانے اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر پکڑا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...