موسمی تبدیلی کے دوران احتیاطی تدابیر اپنائیں،ڈاکٹر مصباح
میلسی (نمائندہ دنیا) معروف فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر مصباح طارق نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے دوران صحت سے۔۔۔
غفلت مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے ، تاہم متوازن غذا، جسمانی سرگرمی اور احتیاطی تدابیر اپنا کر بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ روزمرہ خوراک میں دودھ، انڈے ، مچھلی، مکھن اور خشک میوہ جات مناسب مقدار میں شامل کرنے چاہئیں۔ پروٹین اور کیلشیم سے بھرپور غذائیں جسمانی صحت برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ورزش کے دوران پسینہ آنے کے فوراً بعد پنکھے کے سامنے بیٹھنے سے گریز کیا جائے۔ اور گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال بھی احتیاطی تدابیر میں شامل کیا جائے ۔ ڈاکٹر مصباح طارق نے مزید کہا کہ صحت کی حفاظت کے لیے معمول کے طبی معائنے باقاعدگی سے کروانے چاہئیں تاکہ بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments