پنجاب حکومت کے سکول ٹیچنگ انٹرنز کی تنخواہوں کیلئے فنڈز جاری

پنجاب حکومت کے سکول ٹیچنگ انٹرنز کی تنخواہوں کیلئے فنڈز جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب نے سکول ٹیچنگ انٹرنز (ایس ٹی آئیز)کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 2 ارب 85 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے مالی سال 2026-27 کے۔۔۔

 بجٹ کے تحت فنڈز جاری کئے ہیں، جبکہ ایس ٹی آئیز کی تنخواہوں کے لئے پہلے ہی اتنی ہی رقم مختص کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے 23 اکتوبر 2026 کو فنڈز کے اجرا کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت رقم ضلعی سطح پر بھی فراہم کر دی گئی ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ جاری کردہ فنڈز مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق استعمال کئے جائیں۔ اس کے علاوہ سکول ٹیچنگ انٹرنز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے طریقہ کار اور متعلقہ قواعد بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔فنڈز کے اجرا سے ایس ٹی آئیز کو تنخواہوں کی ادائیگی کے عمل میں سہولت ملنے کی توقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...