میپکو :نئے کنکشنز ، خراب میٹروں کیلئے 979 سمارٹ میٹرز جاری
ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں 255 نئے کنکشنز جبکہ 724 خراب میٹرز تبدیل ہونگے
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ستمبر 2026ء کے اختتام تک ڈیمانڈ نوٹسز کی ادائیگی کرنے والے گھریلو و کمرشل صارفین کو نئے تھری فیز کنکشنز فراہم کرنے اور خراب یا جلنے والے میٹروں کی تبدیلی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس مقصد کے لئے ریجن بھر میں مجموعی طور پر 979 تھری فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال کی جانب سے جاری کردہ الاٹمنٹ کے مطابق 255 سمارٹ میٹرز ان نئے گھریلو و کمرشل کنکشنز کے لئے مختص کئے گئے ہیں جن کے ڈیمانڈ نوٹسز 30 ستمبر 2026ء تک ادا ہو چکے ہیں، جبکہ 724 میٹرز ستمبر کے اختتام تک خراب ہونے والے میٹروں کی تبدیلی کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔
نئے کنکشنز کے لیے ملتان سرکل کو 129، ڈیرہ غازی خان 19، وہاڑی 11، بہاولپور 30، ساہیوال 20، رحیم یار خان 24، مظفرگڑھ 11، بہاولنگر 6 اور خانیوال کو 5 میٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔ ان کی تنصیب کے لئے 2550 میٹر پی وی سی فور کور کیبل بھی جاری کی گئی ہے ۔خراب میٹروں کی تبدیلی کے لئے ملتان سرکل کو 196، ڈیرہ غازی خان 21، وہاڑی 91، بہاولپور 36، ساہیوال 190، رحیم یار خان 36، مظفرگڑھ 52، بہاولنگر 41 اور خانیوال کو 61 سمارٹ میٹرز دیئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments