پنجاب میں سی ای اوز کانفرنس یکم نومبر کو ہونے کا امکان
سرکاری سکولوں کا ڈیٹا، طلبہ انرولمنٹ، اساتذہ کی تفصیلات کی تصدیق ہوگی
ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی سی ای اوز کانفرنس یکم نومبر 2026 کو منعقد ہونے کا امکان ہے ، جس میں صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے ڈیٹا کی درستگی اور محکمانہ ہدایات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کانفرنس میں ضلعی سطح پر کارکردگی کا موازنہ کرتے ہوئے سکول انفارمیشن سسٹم (ایس آئی ایس)کے ریکارڈ کی تصدیق، طلبہ کے اندراج، اساتذہ اور دیگر عملے کی تفصیلات سمیت سکولوں میں بنیادی سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے سرکاری سکولوں کا ڈیٹا مقررہ مدت میں سو فیصد درست اور تصدیق شدہ بنانے کے لئے اقدامات مکمل کریں۔ سکولوں کے ریکارڈ میں موجود غلطیوں، جعلی یا دہری انرولمنٹ اور دیگر خامیوں کی نشاندہی کرکے ان کی اصلاح یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے ۔کانفرنس میں اضلاع کی جانب سے مقررہ اہداف کے حصول اور ڈیٹا کی درستگی کے حوالے سے پیش رفت زیر غور آنے کا امکان ہے ، جبکہ متعلقہ افسروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments