غازی علم دین شہید ؒ کی قربانی مشعل راہ ،غلام یزدانی

غازی علم دین شہید ؒ کی قربانی مشعل راہ ،غلام یزدانی

عشق و محبت رسولؐ ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا سرمایہ ہے ،خطاب

ملتان (کرائم رپورٹر)تحریک بحالی امن پاکستان کے صدر اور خاندان گیلانیہ کے سربراہ مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے کہا ہے کہ ناموس رسالتؐ کے تحفظ کے لئے جان قربان کرنے والے غازی علم الدین شہیدؒ کی قربانی ہمیشہ عاشقان رسولؐ کے لئے مشعل راہ رہے گی۔ عشق و محبت رسولؐ ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا سرمایہ ہے ، ہمیں اپنے دلوں میں اس کی شمع روشن رکھنی چاہیے ۔وہ مجلس شہریان ملتان کے زیر اہتمام مسجد دربار حضرت غوث بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ، قلعہ کہنہ قاسم باغ میں غازی علم الدین شہیدؒ کے 97ویں سالانہ عرس کی مرکزی تقریب سے صدارتی خطاب کر رہے تھے ۔میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر زاہد بلال قریشی اور مجلس شہریان ملتان کے چیئرمین غلام مصطفی قریشی نے کہا کہ غازی علم الدین شہیدؒ اور غازی ممتاز قادریؒ کی قربانیوں اور سوانح حیات کو تاریخ کی کتابوں میں شامل کیا جائے تاکہ نئی نسل ان کے حالات زندگی سے آگاہ ہو سکے ۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، مولانا ضیاء الباروی، محمد ایوب مغل، پیر روشن چراغ سیفی محمدی، مولانا رکن الدین قادری، پیر سید عارف شاہ سہروردی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...