ملتان کی گرین بیلٹس سرسبز بنانے کیلئے شجرکاری مہم تیز

ملتان کی گرین بیلٹس سرسبز بنانے کیلئے شجرکاری مہم تیز

خانیوال روڈ، قادرپوراں انٹری گیٹ پر سایہ دار درخت لگانے کا سلسلہ جاری

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان کی جانب سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت مختلف گرین بیلٹس پر شجرکاری مہم جاری ہے ۔ خانیوال روڈ، قادرپوراں انٹری گیٹ، ملتان ایونیو اور گلگشت روڈ پر شجرکاری مکمل کر لی گئی ہے ، جبکہ کمپری ہنسو سکول روڈ پر 50 سے زائد سایہ دار درخت لگائے گئے ہیں۔فیض عام چوک اور میانواکی جنگل میں بھی شجرکاری مکمل کر لی گئی، جبکہ گھنٹہ گھر چوک کی تکونی گرین بیلٹ پر بھی سایہ دار درخت لگائے گئے ہیں۔ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے سدرن بائی پاس، ناردرن بائی پاس، سہو چوک، قادرپوراں انٹری گیٹ، ہیڈ محمد والا، بہاولپور بائی پاس تا وہاڑی چوک اور ماڈل ٹاؤن چوک کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر گرین بیلٹس کی شجرکاری اور تعمیراتی امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سید وسیم حسن نے کہا کہ شہر کی تمام گرین بیلٹس کو سرسبز بنانے کے لئے شجرکاری کی جا رہی ہے ۔ سایہ دار درختوں کی افزائش سے ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ اعوان چوک سے ہیڈ محمد والا کی جانب بھی مزید شجرکاری جاری ہے ، جبکہ پہلے سے موجود درختوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...