سرکاری امور میں شفافیت کو ترجیح دی جائے ،ڈاکٹر زاہد
ملتان (لیڈی رپورٹر)نیب ملتان کے زیرِ اہتمام ‘‘احتساب، گورننس اور شہریوں کے حقوق کی پاسداری میں محتسب کا کردار’’ کے۔۔
موضوع پر آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔سیشن کا مقصد سرکاری امور کی انجام دہی میں شفافیت، عوامی حقوق کے تحفظ اور خود احتسابی کی اہمیت اجاگر کرنے کیساتھ اداروں کے مابین تعاون کو مؤثر بنانا تھا۔تقریب کے مہمانِ مقرر ڈاکٹر محمد زاہد، ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب ملتان و کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب، نے موضوع پر تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے گڈ گورننس کے فروغ، احتسابی عمل کی مضبوطی اور عام شہریوں کو ان کے حقوق کی فراہمی میں وفاقی محتسب کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں شفافیت اور عوامی خدمت کے جذبے کو اولین ترجیح دینی چاہیے ۔سیشن میں نیب ملتان کے سینئر افسروں نے شرکت کی اور موضوع پر ہونے والی تفصیلی و انٹرایکٹو گفتگو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں ریسورس پرسن نے شرکاء کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے ۔نیب ملتان کے مطابق ایسی آگاہی سرگرمیوں کا مقصد اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور معاشرے میں شفافیت، گڈ گورننس اور عوامی حقوق کے تحفظ کے رجحان کو مستحکم کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments