موٹرسائیکل سلپ ہونے سے لڑکا ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر جاں بحق

موٹرسائیکل سلپ ہونے سے لڑکا  ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر جاں بحق

جلال پور پیروالا (نامہ نگار) موضع کنہوں کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے دوران 13 سالہ لڑکا اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی تلے۔۔

 آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق 13 سالہ محمد کرار موٹرسائیکل پر سوار تھا اور اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ موڑ پر اچانک اس کا موٹرسائیکل سلپ ہوگیا اور وہ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آگیا۔ حادثے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...