نئی تعمیر شدہ مین سڑک پر بجلی کے کھمبے حادثات کا سبب بننے لگے
دھنوٹ (نامہ نگار)دھنوٹ کی نئی تعمیر ہونے والی مین سڑک پر نصب بجلی کے کھمبے شہریوں کے لیے خطرہ بن گئے ،۔۔
جس کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اور متعدد شہری زخمی ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سڑک کی تعمیر کے باوجود بجلی کے کھمبے سڑک سے نہیں ہٹائے گئے ، جو ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے کے ساتھ حادثات کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ اس صورتحال سے سڑک کے اطراف کاروبار کرنے والے تاجروں کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے ۔شہریوں اور تاجروں نے چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر بجلی کے کھمبے سڑک سے ہٹائے جائیں تاکہ حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments