شہری سے کھانے کے پیسے مانگنے پر تین پولیس اہلکار گرفتار

شہری سے کھانے کے پیسے مانگنے پر تین پولیس اہلکار گرفتار

وہاڑی کے رہائشی کو برکت مارکیٹ لاہور میں روک کر رقم طلب کرنے کا الزام

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) شہری سے کھانے کے پیسے مانگنے پر لاہور پولیس کے تین اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار اہلکاروں میں فیاض، فرحان اور احمد مصطفیٰ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے رہائشی نصراللہ ولد اکبر خان کو لاہور کی برکت مارکیٹ میں تین پولیس اہلکاروں نے روک کر کھانے کے لیے رقم طلب کی۔ شہری سے رقم مانگنے کے واقعے پر متعلقہ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق گرفتار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی عزت اور پولیس فورس کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وردی کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے والے اہلکاروں کا احتساب کیا جائے گا اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں پر شہریوں کے تحفظ اور خدمت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، اس لیے اختیارات کے ناجائز استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...