انٹر سکولز ٹورنامنٹ ، بوائز ہائی سکول مہاجر کالونی کی نمایاں کامیابی

انٹر سکولز ٹورنامنٹ ، بوائز ہائی سکول  مہاجر کالونی کی نمایاں کامیابی

لیاقت پور (تحصیل رپورٹر) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مہاجر کالونی لیاقت پور کے طلبہ نے انٹر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ 2026ء کے ضلعی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغمہ (سولو)، تقریر، حسن قرأت، نعت اور ملی نغمہ (کورس) میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرلیں۔

انچارج پرنسپل نصیر احمد فرخ نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں اساتذہ کی محنت، رہنمائی اور طلبہ کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے اساتذہ سہراب خان، عابد بشیر، جام تنویر، وسیم ارشد، محمد ایوب اور عبد الحمید کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے انچارج بزمِ ادب ناصر حسین شاہ کی ادبی سرگرمیوں کے فروغ اور طلبہ کی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے کاوشوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...